۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے بیان جاری کرتے ہوئے تکفیری سعودی حکومت کے غیر اسلامی اقدامامت کی سخت مخالفت کرتے ہوے جنت البقیع میں مقدس مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نےبیان جاری کرتے ہوےتکفیری سعودی حکومت کے غیر اسلامی اقدامامت کی سخت مخالفت کرتے ہوے جنت البقیع میں مقدس مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

مولانا نے کہا کہ سعود ی تکفیری حکومت ایک غیر اسلامی حکومت ہےجسکے غیر شرعی اقدامامت کی عالمی سطح پر مذمت اور مخالفت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور استعماری طاقتوںنے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت وہابیت کو جنم دیا تھا تاکہ مسلمانوں میں اختلافات و انتشارکو فروغ دیا جا سکےـ۔اس وہابی وتکفیری گروہ کے ہاتھوں صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچاہے۔برطانوی جاسوس ہمفرے کی ڈائری سے بعض اہم حقائق کا انکشاف ہوتاہے جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ محمد بن عبدالوہاب استعماری طاقتوں کا آلۂ کارتھاجسےبرطانیہ کی پوری سرپرستی حاصل تھی۔

مولانا نے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام کے وقت لکھنؤ میںتاریخی احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا جسکی قیادت میرے جدامجد مولانا کلب حسین طاب ثراہ نے کی تھی۔یہ جلوس امام باڑہ غفرآن ماب سے امام باڑہ جھائو لال (بیت المال کا امام باڑہ ) تک گیا تھا۔اس وقت انگریز حکومت اس جلوس کے نکلنے کی مخالف تھی ،مگر احتجاجی جلوس کامیاب رہا اور پچاس سال سے بھی زائد عرصے تک یہ جلوس نکلتا رہا۔جس زمانے میں عزاداری کے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی یہ جلوس بھی بند کروادیا گیا ۔

مولانا نے کہا کہ ہم ہندوستانی حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت پر دبائو بنائے تاکہ جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو ممکن ہوسکے ۔جنت البقیع میں رسول خداؐ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی قبر ہے ۔ہمارے ائمہ کی قبریں ہیں ۔ازواج رسول اور اصحاب کرام کی قبریں ہیں ۔ہماری دعاہے کہ جلد از جلد جنت البقیع میں مزارات کی تعمیر نو ممکن ہو اور ظالم سعودی حکومت اپنے انجام کو پہونچے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .